كل جماعتی حريت كانفرنس جموں و كشمير كے سابق چيئرمين ممتاز بزرگ كشميری رہنما اور آل جموں و كشمير شيعہ پولیٹيكل موومنٹ جموں و كشمير كے سربراہ مولانا عباس انصاری نے كہا ہے كہ بھارتی خفیہ ادارے سری نگر میں شيعہ سنی فساد كرانا چاہتے تھے میں نے 7 محرم كی مجلس میں رياستی اداروں كے ناپاك عزائم كو كشميری مسلمانوں پر واضح كرديا تھا
كل جماعتی حريت كانفرنس جموں و كشمير كے سابق چيئرمين ممتاز بزرگ كشميری رہنما اور آل جموں و كشمير شيعہ پولیٹيكل موومنٹ جموں و كشمير كے سربراہ مولانا عباس انصاری نے كہا ہے كہ بھارتی خفیہ ادارے سری نگر میں شيعہ سنی فساد كرانا چاہتے تھے میں نے 7 محرم كی مجلس میں رياستی اداروں كے ناپاك عزائم كو كشميری مسلمانوں پر واضح كرديا تھا اسی لیے مجھے 8 محرم كو قيد كرديا گيا ،7 محرم كو پوليس نے شيعہ عزاداروں پر بلاوجہ لاٹھی ڈنڈے برسائے جس سے 50 عزادار شديد زخمی ہوگئے اسی طرح نو اور دس محرم كو بھی سری نگر میں يوم عاشور كے جلوس پر زبردست لاٹھياں چارج كياگيا جس كے نتيجے میں درجنوں عزادار زخمی ہوگئے،اس سے رياستی حكومت كے عزائم بے نقاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے كہاكہ مجھے 10 محرم كی مجلس شام غريباں پڑھنے سے روكا گيا ہے، ايجنسياں وادی میں انتشار پھيلانے میں مصروف ہیں 3 روز سے بھارتی فورسز نے غيراعلانیہ كرفيو جيسا سماں پيدا كيا ہوا ہے۔اتوار كو يوم عاشور پراپنی نظربندی كے دوران ٹيلی فونپر نمائندہ جنگ سے گفتگو كرتے ہوئے انھوں نے كہاكہ ميری نظربندی كو 3 دن ہوگئے ہیں۔مجھے ميرے گھر میں زبردستی قيد كياگيا بھارتی فوج كے لوگوں نے ميرے اہل خانہ كو دھمكياں دی ہیں كہ اگر مولوی صاحب كے كمرے كا تالا كھولا گيا تو سب كو جان سے مار دیں گے۔اتوار كو ہی ميرے كمرے كا فون كھلا ہے اور میں نے3 دن بعد فون پر اپنے گھر والوں سے گفتگو كی ہے۔ انصاری صاحب نے كہا بھارتی حكمران شيعہ سنی لڑائی چاہتے ہیں تاكہ مسئلہ كشمير كو الجھا سكیں، 7 محرم سے 10 محرم تك ماتمی جلوسوں پر پوليس اہلكار بلاوجہ لاٹھياں برساتے رہے اس كا مقصد اشتعال پھيلانا ہے تاكہ عزادار جوابی كارروائی كریں اور ان پر گولياں برسائی جائیں ہم نے بھارتی فورسز كے ہر منصوبہ كو ناكام بنايا ہے اسی وجہ سے مجھے نظربند كياگيا ہے۔قبل ازیں مولانا انصاری كے اہل خانہ نے نمائندہ جنگ كو بتايا كہ مولانا انصاری كو يوم عاشوركے جلوس كی قيادت سے روكنے كے لئے نظربند كيا گيا ہے فوج نے گھر والوں كو پابند كرديا ہے كہ وہ ان كی كسی سے بات نہ كرائیں ان كی ٹيلی فون لائنیں كاٹنے كی دھمكی دی گئی ہے ان كے موبائل كی سم نكال دی گئی ہے،اہل خانہ نے بتايا كہ ملٹری نے مولانا عباس انصاری كے گھر پر جمعہ كو بھی دھاوا بولا تھا۔ مولانا اس وقت مجلس پڑھنے گئے ہوئے تھے مولانا كی نواسی نے جنگ كو بتايا كہ ہفتہ كو نانا مجلس شام غريباں كی تياری كررہے تھے كہ اچانك بھارتی فوجيوں نے ہمارے گھر كے دروازے باہر سے بند كرديئے۔ حريت كانفرنس كے چيئرمين مير واعظ عمر فاروق نے ان كی نظر بندی كی شديد مذمت كی ہے۔