{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام و المسلمين ٫٫ قاسم اسلام نسب ٬٬ جو كہ شھر فيروز آباد كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج ہیں نے قرآنی مراكز كے مديران سے ملاقات میں گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ دشمن كی كوشش ہے كہ وہ جوانوں اور نو جوانوں كو گمراہ كرے اور قرآنی تعليم سے ہی ان كے گمراہ كن منصوبے كے سامنے بند باندھا جا سكتا ہے ۔
اس ملاقات میں قرآنی مراكز نے اپنی كاركردگی رپورٹ پيش كی اور آخر میں ہر قرآنی مركز كو ۱۰ قرآنی نسخے ھدیہ كیۓ گۓ ہیں ۔
214433