سعودی عرب كے شيعيان حيدر كرار كی حمايت كے لیے تنظيم كی تشكيل

IQNA

سعودی عرب كے شيعيان حيدر كرار كی حمايت كے لیے تنظيم كی تشكيل

11:30 - January 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1623449
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے شيعہ راہنما ٫٫ شيخ نمر النمر ٬٬ نے اس ملك كے شيعيان حيدر كرار سے مشتركہ دينی محاذ بنانے كی ضرورت پر زور ديا ہے ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق ٫٫ الراصد ٬٬ خبر رساں ايجنسی نے كہا ہے كہ ٫٫ شيخ النمر ٬٬ نے یہ تجويز پيش كرتے ہوۓ كہا كہ یہ محاذ سياسی بے راہ روی كے خاتمے ، دينی شدت پسندی اور شيعہ شہريوں پر سياسی مظالم كا قلع قمع كرنے كی غرض سے تشكيل ديا جا رہا ہے ۔
انہوں نے سعودی عرب كے مشرقی علاقوں میں ۱۹۷۹ ء كے قيام كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ اس محاذ كے لیے ايك مضبوط اور نامور سعودی شيعہ راہنما كی قيادت كا ہونا ضروری امر ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ كچھ عرصہ پہلے شيخ نمر النمر نے مشرقی سعودیہ كے امر جلوی بن عبد العزيز سے ملاقات میں شيعہ مطالبات بيان كیے تھے جن میں شيعہ مذھب كو سركاری حيثيت دينا اور تيل كی آمدنی میں شيعوں كو بھی شريك قرار دينا شامل تھا ، اس شيعہ راہنما كو ۲۰۰۶ ء میں بحرين سے واپسی پر سعودی پوليس نے چند دنوں كے لیے گرفتار بھی كيا تھا ۔
215566
نظرات بینندگان
captcha