امارات ٫٫ محبة الرسول ٬٬ فسٹيول كا ميزبان

IQNA

امارات ٫٫ محبة الرسول ٬٬ فسٹيول كا ميزبان

12:02 - January 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1623460
بين الاقوامی گروپ : دبئی میں ٫٫ محبة الرسول ٬٬ كے عنوان پر دوسرا عالمی فيسٹيول منعقد كيا جا رہا ہے ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق ٫٫ العربیہ نیٹ ٬٬ نے لكھا ہے كہ یہ فسیٹيول پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی شخصيت پر منعقد كيا جا رہا ہے جس میں مختلف كتب ، تصاوير وغيرہ كی نمائش كی جاۓ گی اور نعت خوانی كا وسيع پروگرام بھی اس فسیٹيول كا اہم حصہ ہو گا ۔
اس فسٹيول كے انعقاد كا مقصد مسلمان فنكاروں كے تخليق كردہ آثار كی نمائش ، دنيا كی توجہ پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی شخصيت كی طرف جذب كروانا اور لوگوں بالخصوص جوانوں كے دلوں میں عشق رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كو اجاگر كرنا ہے ۔
اسی فسٹيول كی مناسبت سے انٹر نیٹ سائٹ كا بھی آغاز كيا گيا ہے جس كا عنوان ٫٫ عشق نبوی ، عشق بشری ٬٬ ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ محبة الرسول ٬٬ نامی عالمی فسٹيول پہلی مرتبہ ۲۰۰۶ ء میں امارات كے وزير خارجہ عبد اللہ بن زايد آل نھيان ٬٬ كی تجوير پر منعقد كيا گيا تھا جس میں مختلف ممالك كے مسلم جوانوں نے بھر پور شركت كی تھی ۔
215619

نظرات بینندگان
captcha