{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے سورين خبر رساں ايجنسی ٫٫ sana ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عرب ممالك كے وزراء خارجہ نے غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جارحيت كے نتيجے میں پيدا ہونے والی صورت حال كا جائزہ لينے كے لیے قاہرہ میں اكٹھے ہوۓ ہیں ۔
اس اجلاس میں لبنان كے ٫٫ جنرل ميشل سليمان ٬٬ كا بطور صدر انتخاب اور لبنان میں قومی حكومت كی تشكيل كو بھی زير بحث لايا گيا ہے ۔
ياد رہے كہ ۳ فروری ۲۰۰۸ ء كو او آئی سی كا اجلاس بھی جدہ میں منعقد ہو گا اس اجلاس میں اسرائيلی مظالم كی وجہ سے فلسطينيوں كی مشكلات كا جائزہ ليا جاۓ گا ۔
216968