{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب شيعہ مكتب كے حديثی آثار میں شمار كی جاتی ہے المناقب نامی كتاب قرن پنجم ہجری میں تحرير كی گئی تھی اس كے بارے میں چند احتمال پاۓ جاتے تھے ، مذكورہ كتاب كے مصنف نے تجزیہ و تحليل پيش كيا ہے ۔
یہ وہی كتاب ہے جس كا نام رياض الجنان ہے جس كا ذكر علامہ مجلسی نے بحار الانوار میں بھی كيا ہے ۔
یہ كہ اس كتاب كا نام جليس اسمرا ہے جسے شيخ احمد احسائی نے شرح زيارت جامعہ كبيرہ میں ذكر كيا ہے ليكن اس كے مٶلف كا تعارف نہیں كروايا گيا ۔
محقق نے لكھا ہے اس كتاب میں ۵۱ احاديث موجود ہیں جو حضرت علی علیہ السلام اور اہل بيت علیھم السلام كے فضايل كو بيان كرتی ہیں اور ان كے دشمنوں كو مورد لعن قرار ديتی ہیں ۔
یہ كتاب ۲۳۶ صفحات پر مشتمل ہے جسے ۲۰۰۰ كی تعداد میں اشاعت كی گيا ہے ۔
216274