{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار ٫٫ الرياض ٬٬ نے لكھا ہے كہ سعودی عرب كے وزير اوقاف اور مذھبی امور ٫٫ شيخ صالح بن عبد العزيز آل شيخ ٬٬ نے كہا ہے كہ یہ مقابلے دو حصوں میں منعقد ہوں گے جس میں خواتين كے لیے جدا اور مردوں كے لیے جدا اہتمام كيا جاۓ گا ۔
انہوں نے ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد كلام اللہ مجيد كی خدمت ، قرآنی حفاظ كرام كی تشويق اور جوانوں اور نو جوانوں میں قرآنی مفاہيم اور تعليمات كو رواج دينا بتايا ہے ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ان قرآنی مقابلوں كی ميزبان كمیٹی كی پوری كوشش ہے كہ ان مقابلوں كے انعقاد كے ذريعہ معاشرے میں قرآنی تعليمات اور قرآنی تعليمات اور قرآنی احكام كو عام كرنا تا كہ معاشرہ قرآنی تہذيب سے آراستہ ہو سكے ۔
218030