۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق ٫٫ اباء ٬٬ خبر رساں ادارے نے لكھا ہے كہ عباسیہ ادارے كی كونسل كے ايك ركن ٫٫ عبد الامير القريشی ٬٬ نے كہا ہے كہ حرم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام كے ميناروں كی تعمير اس پروجيكٹ كا حصہ ہے جس كے تحت حرم حضرت امام حسين علیہ السلام اور حرم حضرت ابو الفضل علیہ السلام كو وسعت دی جا رہی ہے ۔
اور ابھی تك عراق كے شيعہ ديوان وقف نے ۱۰۸ كلو سونا اس منصوبے كے لیے مختص كيا ہے ۔
انہوں نے كہا كہ ايك عراقی كمپنی نے حرم حضرت عباس علیہ السلام كے مغربی حصہ میں ايك نيا صحن تعمير كرنے كی ذمہ داری قبول كی ہے جس پر ۴۵۰ ملين دينار لاگت آۓ گی ۔
قابل ذكر ہے كہ حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام كا روضہ مبارك تيسرے تاجدار امامت ، امام حسين علیہ السلام كے حرم سے ۵۰۰ میٹر كے فاصلے پر واقع ہے اور ان دو حرموں كی توسيع پر ۹ ملين ڈالر لاگت آۓ گی ۔
219698