{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے كويت كے اخبار الوطن كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ اقدام اس لیے كيا گيا ہے كہ بعض اسلامی ممالك میں قرآنی نسخوں كی بہت ضرورت ہے اور كويت كے مخير حضرات كے تعاون سے قرآن مجيد كے نسخے شائع كر كے كويت كی زكوة اور امور خيریہ كونسل كو دیۓ گۓ ہیں ۔
اس كونسل كے انچارج جناب ٫٫ عبد اللہ العجمی ٬٬ نے بتايا كہ یہ كونسل قرآن مجيد كے مزيد ۱۰ ہزار نسخے شائع كر ے گی كہ جنہیں مسلمانوں كے درميان تقسيم كيا جاۓ گا ۔
جناب العجمی نے كہا كہ اس كونسل نے مسلمانوں كو قرآنی نسخوں كی فراہمی میں گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ یہ قرآن لبنان كے دارالحكومت بيروت سے شايع كیے جائیں گے ۔
220571