الازھر يونيورسٹی كے طلباء ، حوزہ علمیہ نجف اشرف میں داخلہ لے سكتے ہیں
بين الاقوامی گروپ : نجف اشرف كے امام جمعہ سيد٫٫ صدر الدين قبانچی ٬٬ نے كہا ہے كہ حوزہ علمیہ نجف اشرف ، الازھر يونيورسٹی كے طلباء كو داخلہ دينے كے لیے آمادہ ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ }نے عراق كی خبر رساں ايجنسی ٫٫ براثا ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ نجف اشرف كے امام جمعہ نے الازھر يونيورسٹی كے چانسلر ٫٫ طنطاوی ٬٬ كے اس بيان پر مسرت كا اظہار كيا ہے كہ الازھر يونيورسٹی میں شيعہ طلباء كو بھی داخلہ ديا جاۓ گا ۔
نجف اشرف كے امام جمعہ نے مزيد كہا كہ تاريخ اس بات كی شاہد ہے كہ اہل سنت كے علماء جيسے ٫٫ شيخ شلتوت ٬٬ مذھب تشيع كے حاميوں میں سے تھے اور الازھر يونيورسٹی كے چانسلر بھی انہیں علماء میں سے ايك ہیں ۔
جناب قبانچی نے بعض گروہوں كی طرف سے اس اقدام كی مخالفت كا حوالے ديتے ہوۓ كہا كہ جناب طنطاوی نے لبنان كے شيعہ طلباء كو الازھر يونيورسٹی میں تعليم حاصل كرنے كی دعوت دی ہے اور گروہوں نے اس اقدام كی مخالفت كی ہے ۔
انہوں نے الازھر يونيورسٹی كے ذمہ دار افراد كا اس بات پر شكریہ ادا كيا كہ وہ قم میں اس يونيورسٹی كا ايك شعبہ كھول رہے ہیں اس اقدام سے مذاھب كے درميان تعلقات كو فروغ ملے گا ۔
223933