ھرمزگان كی مساجد میں تيرہ ہزار جلد دينی اور قرآنی كتب كی تقسيم

IQNA

ھرمزگان كی مساجد میں تيرہ ہزار جلد دينی اور قرآنی كتب كی تقسيم

14:33 - February 24, 2008
خبر کا کوڈ: 1631912
ادبی گروپ : ہرمزگان میں ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی كے ثقافتی امور كے انچارج ٫٫ سيد علی موسوی ٬٬ نے ايك میٹنگ میں قراء ، موسسات اور قرآنی انجمنوں كے اراكين كو بتايا كہ ہرمزگان میں ۱۳ ہزار قرآنی اور مذھبی كتابیں تقسيم كی گئی ہیں ۔
{ ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے ہرمزگان كے ادارہ تبليغات اسلامی و ارشاد اسلامی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ٫٫ سيد علی موسوی ٬٬ نے كہا كہ معاشرے میں اصلاح كی كوشش بہت بڑی سعادت ہے اور قرآنی تعليمات كا فروغ بہت بڑی سعادت ہے ۔
جناب موسوی نے مساجد كو قرآنی سرگرميوں كے مراكز سے تعبير كيا جناب موسوی نے كہا كہ اس سال ہرمزگان میں ۲۴ ثقافتی سنٹر تشكيل دیۓ گۓ ہیں انہوں نے مزيد كہا كہ اس سال ہرمزگان كی مساجد اور ثقافتی سنٹروں میں ۱۳ ہزار جلد قرآنی اور مذھبی كتابیں تقسيم كی گئی ہیں ۔
225690

نظرات بینندگان
captcha