بين الاقوامی گروپ : ۱۱ ستمبر كے واقع كے بعد امريكہ كی سيكيورٹی فورسز نے مختلف اقوام اور مذاھب پر غير محسوس انداز میں كڑی نگرانی شروع كر دی ہے كہ جس كی زد میں زيادہ تر مسلمان آۓ ہیں ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے روزنامہ ٫٫ شيكا گوٹر يبون ﴾ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ امريكی حكومت امن و امان كے پيش نظر مختلف اقوام كے افراد پر نظر ركھے ہوۓ ہے ۔
امريكی حكومت نے ۳۵ ممالك كی ايك لسٹ تيار كی ہوئی ہے كہ جن میں سے بيشتر اسلامی اور عرب ممالك ہیں ۔
اس لسٹ میں شامل تمام ممالك كے افراد غير محسوس انداز میں امريكی حكومت كی كڑی نگرانی میں ہیں ۔
229982