{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے امارات كے روزنامہ ٫٫ الخليج ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ دبئی میں ادارہ امور اسلامی كے انچارج ٫٫ حمد الشيبانی ٬٬ نے بتايا كہ ۲۰۰۶ ء میں دبئی میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے افراد كی تعداد ۸۰۸ تھی جبكہ ۲۰۰۷ ء میں اس تعداد میں سو فی صد اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے كہا كہ ادارہ امور اسلامی تازہ مسلمان ہونے والے افراد پر خصوصی توجہ ديتا ہے اور ان اسلام سے آشنا كرنے كے لیے متعدد پروگرام كرتا ہے ۔
جناب الشيبانی نے كہا كہ ان پروگراموں میں سے ايك ۱۱ زبانوں میں تقارير كا انتظام ہے ۔
ياد رہے كہ ۲۰۰ مختلف اقوام كے افراد دبئی میں مقيم ہیں اور ہر سال ان میں سے خصوصا ايشيائی ممالك سے بہت بڑی تعداد دائرہ اسلام میں داخل ہو جاتی ہے ۔
230038