لبنان میں پيغمبر اكرم ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كی حمايت میں ايك سيمينار كا انعقاد

IQNA

لبنان میں پيغمبر اكرم ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كی حمايت میں ايك سيمينار كا انعقاد

10:32 - March 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1637612
بين الاقوامی گروپ : ۱۱ مارچ ۲۰۰۸ ء كو لبنان میں پيغمبر اكرم ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كی حمايت میں دينی اور ثقافتی سيمينار كا انعقاد كيا گيا ۔ اس سيمينار كا اہتمام لبنان كے دينی اداروں اور مختلف انجمنوں نے باہمی تعاون سے كيا تھا ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے لبنان كے روزنامہ ٫٫ السفير ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار میں شركت كرنے والوں نے ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كے توھين آميز خاكوں كی دوبارہ اشاعت كی مذمت كی ۔
اس سيمينار میں شريك لبنانی مسلمانوں نے عربی ممالك كے سربراہوں سے مطالبہ كيا كہ وہ اپنے آئندہ اجلاس كے ايجنڈے میں مسئلہ توھين پيغمبر اكرم ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬كو سر فہرست قرار دیں ۔
اس سيمينار میں كہ جس میں لبنان كے علماء اور دانشور حضرات شريك تھے اقوام متحدہ كی طرف سے ايك بين الاقوامی قانون وضع كرنے كی ضرورت پر زور ديا گيا كہ جس میں دينی اقدار كی توھين كو ممنوع قرار ديا جاۓ ۔
232552

نظرات بینندگان
captcha