{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے ٫٫ صوت العراق ٬٬ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس بيانیہ میں عراق مسلمانوں كو اتحاد و وحدت كی تاكيد كی گئی تا كہ عراق پر اغيار كے تسلط سے آزادی حاصل كی جا سكے ۔
ياد رہے كہ عراق كے مسلمان علماء كا اجلاس ۱۴ مارچ ۲۰۰۸ ء كو قاہرہ میں ٫٫ Sonesta ٬٬ ہوٹل میں شروع ہوا اس دور روزہ اجلاس میں عراق كے مختلف اسلامی مكاتب فكر كے علماء اور دانشور حضرات نے عراق كے مسائل پر تبادلہ خيال كيا ۔
عراق كے اسلامی مكاتب فكر كی مشكلات كا حل ، عراق میں داخلی امن و امان كے لیے تلاش اور عراق میں موجودہ بحران میں علماء كا كردار ، اس اجلاس كے موضوعات تھے ۔
233933