بين الاقوامی گروپ : ميلاد پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور ہفتہ وحدت كی مناسبت سے دبئی كا ادارہ امور اسلامی متحدہ عرب امارات كے مختلف شہروں میں عيد ميلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے جشن منعقد كرے گا ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے امارات كے روزنامہ ٫٫ دارالخليج ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ادارہ امور اسلامی ٫٫ دبئی ٬٬ كے نائب مدير ٫٫ عمر الخطيب ٬٬ نے بتايا كہ سيرہ نبوی كے موضوع پر دبئی كی بڑی مساجد میں ۱۸۶ نشستیں ہوں گی جبكہ اس شہر كے اسكولوں میں سيرہ نبی كے موضوع پر ۸۴ نشستیں ہوں گی ۔
234335