ايران كے شھر بھنمير میں تفسير قرآن كی كلاسوں كاانعقاد

IQNA

ايران كے شھر بھنمير میں تفسير قرآن كی كلاسوں كاانعقاد

11:15 - March 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1639343
قرآنی سرگرمياں گروپ: ہر ہفتے بدھ كے دن شھر بھنمير میں امام جمعہ كے دفتر میں تفسير قرآن مجيد كی كلاسز ہوتی ہیں۔

شھر بھنميرمیں دفتر امام جمعہ كے انچارج حجت الاسلام والمسليمن ''حسن تقی پور'' نے قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ٓايكنا﴾سے ان كلاسوں كے متعلق گفتگوكرتے ہوئے بتايا كہ یہ كلاسیں خواتين اور مرودں كے لئے عليحدہ عليحدہ تشكيل دی جاتی ہیں۔
خواتين كے لئے تفسير قرآن مجيد كی كلاس نمازمغرب و عشاء سے پہلے ہوتی ہے
جبكہ مردوں كے لئے یہ كلاس مغرب وعشاء كے بعد ہوتی ہے۔ جناب تقی پور صاحب نے وضاحت كی كہ ان كلاسوں میں بھنمير كے امام جمعہ حجت اسلام والمسليمن ''محمد حسن شريف تبار'' درس تفسيرقرآن مجيد ديتے ہیں۔
انھوں نے مزيد كہا كہ ان كلاسوں میں شركت كرنے والے پہلے تلاوت قرآن مجيد كرتے ہیں اور قرائت كی تصحيح كے بعد ان ہی آيات كی تفسير بيان كی جاتی ہے۔ كلاس كے اختتام پر حاضرين كے شرعی احكام كے متعلق سوالات كے جوابات دئیے جاتے ہیں۔
تفسيرقرآن مجيد كی یہ كلاسز گزشتہ سال شروع ہوئی تھیں اور اس سال بھی جاری رہیں گی۔
235334

نظرات بینندگان
captcha