بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے روزنامہ ٹيلی گراف كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سعودی عرب كے شہزادہ '' وليد بن طلال '' كيمبرج يونيورسٹی میں مطالعات اسلامی سنٹر كے قيام كے لئے ۸۰ لاكھ پونڈ كی مالی امداد كریں گے۔
اس سے پہلے وہ پيرس كے عجائب گھر'' لوور'' میں اسلامی آرٹ گيلری اور''ھاورڈ '' يونيورسٹی میں مطالعات اسلامی سنٹر كی تاسيس كے لئے ايك ايك كروڑ پونڈ كی مالی امداد كر چكے ہیں۔
كيمبرج يونيورسٹی میں مطالعات اسلامی سنٹر مشرق وسطی اور پوری دنيا میں اسلام كے مطالعے كے مواقع فراہم كرے گا۔
236866