ايران كے صوبہ مازندران میں ايك ہزارچار سو سے زائد مذہبی اور ثقافتی پروگراموں كا انعقاد

IQNA

ايران كے صوبہ مازندران میں ايك ہزارچار سو سے زائد مذہبی اور ثقافتی پروگراموں كا انعقاد

11:19 - April 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1642845
اعزازی گروپ: مھدی مومنی مقدم / ادارہ ثقافت و مذہبی امور مازندران كے سربراہ نے كہا كہ رواں سال میں ۱۴۰۰ سے زائد دينی اور ثقافتی پروگراموں كا انعقاد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ادارہ ثقافت و مذہبی امورمازندران كے سربراہ جناب محمد اسماعيل نے ادارہ كی كاركردگی بيان كرتے ہوئے كہا كہ سال نو كی وجہ تسمیہ كی مناسبت سے ادارہ كا پروگرام یہ ہے كہ اسلامی اور مذہبی ثقافت كو اس كی واقعی جگہ تك پہنچا ديا جائے۔انھوں نے مزيد كہا كہ صوبہ مازندران میں سال كے دوران ۱۵ ملين سے زائد افراد سياحت كے لئے آتے ہیں۔ لہذا ہم ان كے لیے بھی مذہبی اور ثقافتی پروگرام پيش كریں گے۔ جناب محمد اسماعيل نے كہا كہ اس مقصد كے حصول كے لئے مختلف نشستوں كے بعد تمام مربوطھ افراد كے وظائف اور ذمہ دارياں معين كر دی گئیں ہیں۔ ادارہ ثقافت كے انچارج نے كہا كہ اس سال نوروز كی تعطيلات میں ۵ ملين ۶۰۰ افراد نے مازندران كا سفر كيا ہے۔ لہذا ملك میں خراسان رضوی كے بعد سفر كے اعتبارسے مازندران كا دوسرا مرتبہ ہے۔ انھوں نے كہا كہ رواں سال میں ۱۴۰۰ سے زائد دينی اور ثقافتی پروگرام صوبہ مازندران میں منعقد كیے جائیں گے ۔

نظرات بینندگان
captcha