خانہ كعبہ كے خادم كا بيت اللہ الحرام كی چابی واپس كرنے كا مطالبہ

IQNA

خانہ كعبہ كے خادم كا بيت اللہ الحرام كی چابی واپس كرنے كا مطالبہ

11:35 - April 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1642851
بين الاقوامی گروپ: خانہ كعبہ كے خادم '' صالح الشيبی'' نے ثروت مند مسلمانوں سے مطالبہ كيا كہ وہ بيت اللہ كی چابی واپس كروانے میں اپنا كردار ادا كریں یہ چابی لندن میں ايك نيلامی میں فروخت ہوئی تھی۔
بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے محيط سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ '' الشيبی'' نے خانہ كعبہ كا دروازہ تبديل كرنے كے حوالے سے كہا كہ آل سعود كے دور حكومت میں خانہ كعبہ كا دروازہ دو مرتبہ تبديل كيا گيا جبكہ خانہ كعبہ كا تالا تبديل نہیں كيا گيا ہے۔ چند روز پہلے لندن میں '' sotheby'' نامی نيلامی میں دوسرے اسلامی آثار كے علاوہ آٹھ سو سال پرانی خانہ كعبہ كی چابی بھی تھی۔ یہ لوہے كی چابی ۳۷ سينٹی میٹر لمبی ہے اور یہ چابی ۹۲ لاكھ پونڈ میں فروخت ہوئی تھی۔
239416

نظرات بینندگان
captcha