آسٹريا كے '' پاپ'' نے كہا ہے كہ مساجد تعمير كرنا مسلمانوں كا حق ہے

IQNA

آسٹريا كے '' پاپ'' نے كہا ہے كہ مساجد تعمير كرنا مسلمانوں كا حق ہے

13:31 - April 17, 2008
خبر کا کوڈ: 1643947
بين الاقوامی گروپ: ۱۴ اپريل ۲۰۰۸ء كو آسٹريا كے دارالحكومت '' وين '' میں ''پاپ'' نے كہا ہے كہ دينی شعائر كے احياء كے لئے مساجد تعمير كرنا مسلمانوں كا حق ہے اور بعض شدت پسند گروہوں كی طرف سے مساجد كی تعمير كی روك تھام كے لئے قانون وضع كرنے كا مطالبہ بے بنياد ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' نے امارات كے روز نامہ '' البيان '' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آسٹريا كے دارالحكومت '' وين'' كے ''پاپ'' نے كہا ہے كہ مسلمانوں كو اپنے دينی شعائر كی ادائيگی میں مكمل آزاد ہونا چاہیے اور اس ملك میں مساجد اور اسلامی مراكز كی تعمير میں كسی قسم كی ركاوٹ اور مشكل كھڑی نہیں كی جانی چاہئیے۔ انھوں نے كہا كہ آسٹريا میں اسلامی شعائر كی ادائيگی كسی كی ذاتی رائے اور ايك گروہ كی طرف سے اسلام مخالف پروپيگنڈے كی وجہ سے نہیں روكی جانی چاہئیے۔ جناب ''كاردينال شونبورن''نے مزيد كہا كہ مسلمان خواتين كے حقوق كا احترام كرنا چاہئیے اور مسلمان خواتين كو حجاب اسلامی كی حفاظت كرنی چاہئیے۔ كيونكہ حجاب ايك اسلامی حكم ہے اور مسلمان خواتين كو چاہئیے كہ وہ عمومی مقامات پر اسلامی حجاب كی مراعات كریں۔
240310
نظرات بینندگان
captcha