يمن میں '' اسلام میں خواتين كے حقوق'' كے موضوع پر ايك سيمينار كا انعقاد

IQNA

يمن میں '' اسلام میں خواتين كے حقوق'' كے موضوع پر ايك سيمينار كا انعقاد

12:12 - April 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1644333
بين الاقوامی گروپ: ۱۷ اپريل ۲۰۰۸ء كو يمن كے دارالحكومت ''صنعاء'' میں " اسلام میں خواتين كے حقوق كے موضوع " پر ايك سيمينار منعقد كيا گيا۔
ايران كی بين الاقوامی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے يمن نيوز كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ سيمينار منعقد كرنے والی انجمن كے سربراہ '' سعاد القدسی '' نے ايك اخباری بيان میں كہا كہ اس سيمينار میں خواتين كے حقوق سے متعلق مقالہ جات پڑھے گئے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مسلمان محققين جناب '' عبدالكريم قاسم ،محمد اللطيفی ''اور ''عبدالعزيز العسالی '' نے خواتين كے حقوق سے متعلق مقالے پڑھے۔ جناب سعاد القدسی نے كہا كہ اس سيمينار میں مختلف اسلامی ممالك سے تعلق ركھنے والے محققين ، پروفيسرز اور حقوق بشر میں فعال كردار ادا كرنے والے افراد نے شركت كی۔
240130

نظرات بینندگان
captcha