ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ۱۳ ربيع الثانی ۶۷۶ ھجری قمری كو محقق حلی كے نام سے معروف ''شيخ جعفربن حسن حلی صاحب كتاب'' شرائع الاسلام'' كی تاريخ وفات ھے۔ محقق حلی عالم ، فقیہ اور عظيم مرجع جو تحقيق، فصاحت، دقت نظر، شعرو ادب اور تمام دينی علوم میں ماہر تھے۔ ۶۰۲ ھجری قمری میں عراق كے شہر حلہ میں آپ كی ولادت ہوئی ابتدائی تعليم حاصل كرنے كے بعد ادبيات عرب ،علم نجوم،حساب،منطق،اور كلام میں عبور حاصل كرنے كے بعد فقہ و اصول كی تعليم اپنے والد بزرگواراور حلھ كے مشھورفقھاء منجملھ سيد فخار موسوی وابن نما حلی سے حاصل كی۔ پھر اپنی وسعت نظر اور صلاحيتوں كے زير سایہ شيعہ فقہ كے مبانی كے استحكام اور اجتہاد میں مصروف ہو گئے۔ اور كمال دقت و غورو فكر كی وجہ سے فقہ كو وسعت عطا كی۔ صاحب شرايع الاسلام جناب محقق حلی كی وفات ۶۷۶ ھجری قمری میں شہر حلہ میں ہوئی اور آپ كو اسی شہر میں دفن كرديا گيا وفات كے وقت آپ كی عمر ۷۴ سال تھی۔
241682