ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے ''lepetitsavant ''كے حوالےسے رپورٹ دی ہے اس كے زمانے میں بنائے ھوئے سكے اپنی مثال آپ تھے اور دوسرے ممالك والے سالھا سال تك ان سكوں سے الھام لے كر بناتے رہے۔ اس كے مشھور ترين سكوں میں سے سونے كے سكے كہ جن پر حيرت انگيز عربی زبان كے جملے كندہ ہیں ۔ ان سكوں كے ايك طرف مندرجھ ذيل جملے دكھائی ديتے ھیں: خدا ئےيكتا كے علاوہ كوئی خدا نہیں ہے ، محمد(ص) خدا كے رسول ہیں اورخدا نے انھیں لوگوں كی ھدايت اور بہترين دين كی تبليغ كے لیے بھيجا ھے ۔ جبكہ ان سكوں كی دوسری طرف جملہ ''محمد خدا كے پيغمبر ہیں ''كندہ ہے۔ بہت سے مؤرخين قائل ہیں كہ ''شاہ اوفا'' مسلمان تھا اور سكوں پر ان جملوں كو تحرير كر كے اس نے اپنے مسلمان ہونے كا ثبوت ديا ہے ليكن ان محكم دلائل كے باوجود بہت سے مغربی ممالك اس بات كو تسليم نہیں كرتے۔
242458