بروكسل میں ''علم واسلام''كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

بروكسل میں ''علم واسلام''كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

11:27 - April 23, 2008
خبر کا کوڈ: 1645741
بين الاقوامی گروپ: ۱۷ مئی ۲۰۰۸ء كو بلجيئم كے شھر بروكسل میں ''علم واسلام'' كے موضوع پر سيمينار منعقد كيا جائے گا اس سيمينار كا اہتمام بروكسل كے مؤسسہ مطالعات اسلامی نے كيا ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے ''yenoobelgique'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حاضرين اس سيمينار میں '' اسلام میں علم و آگاہی كے كردار'' پر مقالات پڑھیں گے۔ ''رشيد حداش'' اس سيمينار میں غلطيوں كو پہچانیں تا كہ غلطيوں كے مرتكب نہ ہوں كے موضوع پر مقالہ پڑھیں گے جبكہ ''Stalingrad'' ثقافتی سنٹر كے انچارج اور پيرس میں ايك اہم مسجد كے سر پرست ''Larbi kachat'' علم و دانش كے موضوع پر اپنا مقالہ پڑھیں گے۔
اس كے علاوہ اس سيمينار میں معزز مہمان ''Yahya Ichot'' ''يحی ايثوت'' اسلام و فلسفہ كے موضوع پر جبكہ ''طارق رمضان'' علم و دانش كے حصول میں مسلمانوں كی انفرادی ذمہ داريوں كے موضوع پر خطاب كریں گے۔ ياد رہے كہ یہ سيمينار ۱۷ مئی ۲۰۰۸ء كو بروكسل كے وقت كے مطابق ظہر ايك بجے شروع ہو گا۔
242550
نظرات بینندگان
captcha