ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق اس محفل میں بين الاقوامی حفاظ كرام اور ممتاز حافظ قرآن ''عبدالرحمن ساديان'' نے قرآن مجيد كی تلاوت كی۔ اس كے بعد جوانوں كی انجمن ''آنا طولی'' كے صدر '' الياس تولگوش'' نے اس محفل میں خطاب كرتے ہوئے تركی میں قرآنی سرگرميوں كے حوالے سے كہا كہ مسلمانوں كا تمدن اور ثقافت قرآنی اور الھی ہے اور اسلام اور قرآن كی ثقافت كی ترويج اور اس سے جوان نسل كو آشنا كرنے كے لیے بہت زيادہ سعی و كوشش كرنا چاہیے اور اس راہ میں حائل موانع كو ختم كرنا چاہیے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ بچوں اور جوانوں كو مغربی ثقافت و تمدن كی ضرورت نہیں اور اگر ہمارے جوان قرآنی ثقافت سے آشنا ہو جائیں تو وہ اس كے گرويدہ ہو جائیں گے اور اس سلسلے میں علماء اور دانشوروں پر سنگين ذمہ داری عائد ہوتی ہے كہ وہ جوانوں كو قرآنی ثقافت سے آگاہ كریں۔
242619