استنبول كی مسجد كبود میں ہفتہ قرآن كا انعقاد

IQNA

استنبول كی مسجد كبود میں ہفتہ قرآن كا انعقاد

12:22 - April 23, 2008
خبر کا کوڈ: 1645790
بين الاقوامی گروپ: تركی كے معروف شہر استنبول كی مسجد كبود میں ايك ہفتہ كے لیے قرآنی پروگرام كا انعقاد كيا گيا ہے جس میں ملكی اورغيرملكی حفاظ اور ممتاز قراء كی شركت متوقع ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے روز نامہ ''زمان'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مسجد كبود كے انتظامی امور كے انچارج جناب ''امر اللہ ھتيب اوغلو'' نے اس قرآنی پروگرام كے بارے میں خبردی كہ اس میں تركی كے مشھور حفاظ قرآن بھی تلاوت كریں گے اور بيرون ملك سے آئے ہوئے مہمانوں كے لیے انگريزی زبان میں آيات كا ترجمہ كيا جائے گا۔ جناب ھتيب اوغلو نے مزيد كہا كہ مسجد میں ہفتہ قرآن كے پروگراموں كے انعقاد كا مقصد شركاء كو قرآن، نمازاور اسلامی معارف كے بارے میں معلومات فراہم كرناھے۔
242829

نظرات بینندگان
captcha