ايران كے شھر ھريس میں ہفتہ وار قرآنی نشست كا انعقاد

IQNA

ايران كے شھر ھريس میں ہفتہ وار قرآنی نشست كا انعقاد

12:38 - April 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1646367
قرآنی سرگرمياں گروپ: مشرقی آذربايجان كے شھر ھريس میں روزمرہ كی زندگی میں قرآنی معارف كو فروغ دينے كے لیے ہفتہ وار تفسير قرآن كی نشست منعقد كی جاتی ہے۔

ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق ادارہ تبليغات اسلامی ھريس كے سربراہ حجة الاسلام ''حسين مقدسی '' نے اس بارے میں كہا كہ مومنين خاص كر جوانوں اور طلباء كے درميان كلام الھی كی نشرواشاعت كے لیے یہ نشستیں منعقد كی جاتی ہیں اور جوان نسل نے ان نشستوں كا پر جوش استقبا ل كيا ہے ۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قرآن بشريت كی ہدايت ،عمل، سعادت اور قرب پروردگار كے راستے كی نشاندھی كے لیے آيا ہے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق ہر ہفتہ بروز سوموار بعد از نماز مغرب و عشاء شھرھريس كی مسجد سپاہ میں یہ نشست منعقد كی جاتی ھے۔
242222

نظرات بینندگان
captcha