ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے مراكش كے روزنامہ '' التجديد'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں میں ليبيا كی يونيورسٹيوں كے طلباء اور طلبات نے شركت كی۔ ان مقابلوں كا انتظام كرنے والی كمیٹی نے خبر دی ہےكہ ۶۷۱ اسٹوڈنٹس نے سياسی،اجتماعی، اقتصادی،ادبی ، اور فنی موضوعات پر مقالے لكھ كر ان مقابلوں كی رونق كو دوبالا كر ديا ہے۔ مراكش كے روزنامہ '' التجديد '' كی رپورٹ كے مطابق یہ مقابلے ۲۴ اپريل ۲۰۰۸ء كو شروع ہوكرگزشتہ روز اپنے اختتام كو پہنچے ۔
۲۴۳۹۲۷