ہمدان كے قرآنی سنٹرز كے اساتذہ كی قدردانی

IQNA

ہمدان كے قرآنی سنٹرز كے اساتذہ كی قدردانی

11:55 - May 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1650892
فنی گروپ: ۸ مئی ۲۰۰۸ء كو ہمدان كے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی كے اہتمام سےمنعقد ھونے والی تقريب میں اس شھركے قرآنی سنٹرز كے اساتذہ كی قدردانی كی گئی ۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ ہمدان كی رپورٹ كے مطابق یہ تقريب ہمدان میں ابن سينا كمپليكس میں منعقد ہوئی۔ ہمدان كے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی كے انچارج نے اس تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ دين اسلام نے بچوں كی تربيت پربہت زور ديا ہے كيونكہ بچے پاك و معصوم ہوتے ہیں۔ اور اگر ابتداء ہی میں ان كی اچھی تربيت ہو جائے تو وہ معاشرے كے لیے نمونہ بن سكتے ہیں۔ انھوں نے معلم كی قدر و منزلت بيان كرتے ہوئے كہا كہ معلم جب تربيت كے لیے اپنے گھر سے باہر قدم ركھتا ہے تو گھر واپس جانے تك فرشتے اس كے قدموں كے نيچے اپنے پر بچھاتے ہیں۔ اس تقريب كے اختتام پر بچوں كے قرآنی سنٹرز كےاساتذہ كو ہدايا سے نوازا گيا۔
248792

نظرات بینندگان
captcha