چابھار كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج '' حبيب اللہ زاہدی'' نے قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ سيستان و بلوچستان سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس سنٹر میں حفظ، قرائت اور تجويد قرآن مجيد كی تعليم دی جائے گی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس قرآنی سنٹر میں حكومتی عہديداروں كو بھی ناظرہ، قرائت اور مفاہيم قرآن كی تعليم دی جائے گی۔ جناب زاہدی نے وضاحت كی كہ ان كلاسوں میں ہر صنف كے افراد شركت كر سكتے ہیں۔
250435