چين میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير ڈاكٹر " جواد منصوری " نے قرآنی خبر رساں ايجنسی "ايكنا" سے ٹيلی فونك گفتگو میں كہا كہ بم كے زلزےمیں چينی حكومت اورلوگوں نے ايران كی بہت زيادہ مدد كی تھی اوراب ايرانی حكومت اورعوام كو بھی چين میں زلزلے سے متاثرين كی مدد كرنا چاہیے۔
انھوں نےكہاكہ پيكنگ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے نے زلزلے كی اطلاع ملتے ہی حكومت ايران كو اس سے آگاہ كيا اورصدر اسلامی جمہوریہ ايران ، نائب صدر اوروزير خارجہ كے تسليتی پيغامات ان كے ھم منصبوں تك پہنچائے
جناب منصور ی نے كہاكہ ايران دوسرا ملك تھاكہ جس نے حكومت چين اورچينی عوام كو اس واقعہ پر تسليت پيش كی اور چين میں ايرانی سفارت خانے كے اراكين نے ايك خط كے ذريعہ چينی حكام سے اظہار ہمدردی كيا۔
251481