ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق شہر '' ازمير'' كے مفتی '' عثمان جان پولات'' نے قرآنی پروگراموں اور قرآنی كلاسوں كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس شہر كے علاقے '' علی آقا'' میں ہر سال قرآن مجيد كی تعليم كے لیے كلاسیں منعقد ہوتی ہیں۔ اور ہر سال گزشتہ سال كی نسبت ان كلاسوں میں شركت كرنے والوں كی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ہم ان كلاسوں میں قرآن مجيد پڑھا نے كے ساتھ ساتھ لوگوں كو دين اسلام كی صحيح معلومات بھی فراہم كرتے ہیں۔
۲۵۱۴۲۲