مسلمانوں كو پسماندگی كے عوامل كا ازالہ كرنا چاہیے

IQNA

مسلمانوں كو پسماندگی كے عوامل كا ازالہ كرنا چاہیے

14:07 - May 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1654319
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شہر جدہ میں گزشتہ روز اسلامی معاشيات كے پروفيسر اور محقق ڈاكٹر '' عمر چپرا'' نے كتاب '' مسلمانوں كا تمدن، پسماندگی كے دلائل اور اصلاح كی ضرورت'' كی تقريب رونمايی میں مسلمانون كو اسلامی معاشرے سے پسماندگی كے عوامل كا ازالہ كرنے كی دعوت دی ھے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق '' عرب نيوز '' اخبار نے لكھا ہے كہ ڈاكڑعمر چپرا نے اس تقريب میں اسلامی معاشرے اور اسلامی ممالك پر زور ديتے ھوئےكہا كہ وہ عدل و انصاف كے قيام اور مساوات كو اپنے لیے سرلوحہ قرار دیں كيونكہ ترقی كا ايك حقيقی عامل، عدل اور مساوات ہے۔ انھوں نے كہا كہ معاشرے میں مادی اور معنوی ترقی متوازن ہونی چاہیے اور یہ توازن صرف دين اسلام كا ہی طرہ امتياز ہے۔ جناب چپرا نے مسلمانوں كی پسماندگی كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ اگرچہ دنيا میں مسلم آبادی بہت زيادہ ہے ليكن ان كا معاشيات اور جديد ٹيكنالوجی میں بہت كم حصھ ہے۔ انھوں نے اپنی ۲۰۰ صفحات پر مشتمل كتاب میں مسلمانون كی پسماندگی كے علل و اسباب اور اس كے لیے مناسب راہ حل پيش كرنے كی كوشش كی ہے۔
253041

نظرات بینندگان
captcha