ايران كے صوبہ مازندران میں ۱۵۰۰ قرآنی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

ايران كے صوبہ مازندران میں ۱۵۰۰ قرآنی كلاسوں كا انعقاد

12:32 - May 25, 2008
خبر کا کوڈ: 1655092
اعزازی گروپ: ايران كے صوبہ مازندران میں ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ نے سال رواں میں ۱۵۰۰ سے زائد قرآنی اور ثقافتی كلاسوں كے انعقاد كی خبر دی ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ مازندران نے كہا ہے كہ ادارہ تبليغات اسلامی كے سرگرم رہنما ناصر شكريان نے كہا ہے كہ اس ادارہ نے اپنی سر پرستی میں كئی قرآنی اور ثقافتی كلاسوں كا انعقاد كيا ہےجن میں سے اكثر كلاسیں اس لیے منعقد كی گئیں تاكہ جوانوں كے فارغ اوقات كو پر كرنے كے علاوہ ہر شخص كو قرآنی تعليم سے آراستہ كر ديا جائے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس سلسلے میں مزيد وسيع پروگرام تيار كر لیے گئے ہیں جن كے ذريعے جوانوں میں قرآنی تعليم اور اسلامی تعليمات كے فروغ پر تيزی سے كام كيا جائے ۔ اور اس سلسلے میں ماہ رمضان المبارك میں مختلف مقامات پر مبلغين بھيجے جائیں گے جو علاقے كی ضروريات كے مطابق لوگوں كی راہنمائی اور ہدايت كا كام انجام دیں گے۔
254211
نظرات بینندگان
captcha