آيت اللہ مصباح يزدی كی جديد كتاب '' رستگاران ''زيورطبع سے آراستہ ہو كر منظرعام پر آ گئی ہے

IQNA

11:27 - May 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1655407

آيت اللہ مصباح يزدی كی جديد كتاب '' رستگاران ''زيورطبع سے آراستہ ہو كر منظرعام پر آ گئی ہے

اعزازی گروپ/ كرار علی جعفری: آيت اللہ مصباح يزدی كی جديد كتاب '' رستگاران '' شائع ہو گئی ہے۔ اسے مؤسسھ امام خمينی ﴿رہ﴾ نے شائع كرايا ہے۔

ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كے اعزازی نامہ نگاركی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب آيت اللہ مصباح يزدی كے قم میں قائد انقلاب اسلامی كے دفتر میں ديئے جانے والے اخلاقی دروس پر مشتمل ہے۔ یہ كتاب حجت الاسلام والمسلمين نادری قمی كی كاوشوں كا نتيجہ ہے كہ جہنوں نے ان دروس كو جمع كيا ہے۔ اس كتاب میں سورہ مومنوں كی ابتدائی آيات اور سورہ فرقان كی آخری آيات كے ذيل میں خدا كے صالح بندوں كےاوصاف بيان كیے گئے ہیں۔ یہ كتاب ۳۹۰ صفحات پر مشتمل ہے۔
254250

نظرات بینندگان
captcha