علماء، معاشرے میں دينی اقدار كے احيا گر ہیں

IQNA

علماء، معاشرے میں دينی اقدار كے احيا گر ہیں

11:43 - May 31, 2008
خبر کا کوڈ: 1656806
اعزازی خبرنگار گروپ: ايران كے شہر فردوس میں ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ نے علماء كو معاشرے میں دينی اقدار كے مروج اور احيا گرقرار ديا۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ بيرجند كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام مھدی فاخرنے خانكوك كے علاقے میں ايك اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ علماء، تبليغ دين كے ذريعہ عوام كے ذہنوں كو پاكيزہ كرنے كا باعث بنتے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ علماء، دورافتادہ علاقوں میں مختلف قسم كی مشكلات كا سامنا كر كے تبليغ دين كے فرائض انجام ديتے ہیں اوران كے اس كام سے انھیں عظيم معنوی اجر نصيب ہو گا۔ انھوں نے تبليغ دين كو علماء كی اہم ذمہ داری قرار ديتے ہوئے كہا كہ طول تاريخ اسلام میں وہ ہميشہ معنوی امورمیں ہراول دستہ رہے ہیں۔
255969

نظرات بینندگان
captcha