ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق اس محفل میں علماء كرام، كابل كے قرآن سنٹرز كے اساتذہ اور لوگوں كی بڑی تعداد نے شركت كی۔ اس محفل میں افغانستان كے ممتاز قراء '' سيد امين حسينی'' ، '' محمد حسين حيدری'' ، '' شيخ عبدالكبير حيدری'' اور استاد '' بركت اللہ سليم '' نے قرآن مجيد كی تلاوت كی۔ اس نورانی محفل میں مصر كے قاری '' رأفت حسين علی يوسف مصری'' نے قرآن مجيد كی تلاوت كر كے سامعين سے داد تحسين حاصل كی۔
255819