ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق اس نورانی محفل كا اہتمام يونيورسٹی كے چانسلر نے كيا تھا جس میں میڈيكل يونيورسٹی كے ايك ہزار سے زائد طلباء نے شركت كی ۔ یہ روحانی محفل صبح نو بجے شروع ہوكر ايك بجے بعد از ظہراختتام پزير ہو ئی۔ آخر میں يونيورسٹی كے چانسلرنے مصر كے قاری كا شكریہ ادا كرتے ہوئے انھیں نفيس ہدیہ سے نوازا۔
مخفی نہ رہے كہ '' رأفت حسين علی يوسف '' ايك بين الاقوامی قاری ہونے كے ساتھ ساتھ مصر كی يونيورسٹی كے شعبہ انجينئرنگ كے پروفيسر بھی ہیں۔
۲۵۶۴۲۸