ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق یہ مقابلہ ۳ جون ۲۰۰۸ء كو صبح ۹ بجے شروع ہوا اور ۱۲ بجے تك جاری رہا۔ افغانستان میں امور قراء كے انچارج '' بركت اللہ سليم '' نے بتايا كہ اس مقابلے كا مقصد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے حفظ قرآن كے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كے لیے ممتاز حفاظ كا انتخاب ہے۔
انھوں نے مزيد كہا كہ اس مقابلے میں افغانستان كے مختلف علاقوں سے سات قرآنی مراكز نے شركت كی۔
257962