ايران كےشہر بہشہر میں مذہبی كتابوں كی نمائش منعقد كی جائے گی

IQNA

ايران كےشہر بہشہر میں مذہبی كتابوں كی نمائش منعقد كی جائے گی

17:18 - June 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1660119
آرٹ گروپ: حضرت فاطمة الزہراء ﴿س﴾ كی شہادت كی مناسبت سے بہشہر كے ادارہ تبليغات اسلامی ادارہ ارشاد اور آزاد مہر پبلشرز كے باہمی تعاون سے اس شہر میں مذہبی كتابوں كی نمائش لگائی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبرساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق بہشہر كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج حجت الاسلام '' ابراہيم عباسی'' نے اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ اس نمائش كے انعقاد كا مقصد مذہبی كتابوں كا تعارف اور ان كتابوں كے مطالعہ كے ذريعے دينی ثقافت كو فروغ دينا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس نمائش میں مذہبی كتابوں كے علاوہ طب، نفسيات اور سماجی موضوعات پر بھی كتابیں دستياب ہوں گی۔
259944

نظرات بینندگان
captcha