انڈونيشيا میں قومی سطح پر قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

انڈونيشيا میں قومی سطح پر قرآنی مقابلوں كا آغاز

12:03 - June 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1661618
بين الاقوامی گروپ: ۱۷ جون ۲۰۰۸ء كو انڈونيشيا میں سترہویں قومی قرآنی مقابلوں كا آغاز شہر بانٹن میں ہوا ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں انڈونيشيا كے صدر نے بھی شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق ان مقابلوں كا اہتمام كرنے والی كمیٹی كے ترجمان '' بامبانگ'' نے بتايا كہ ان مقابلون میں انڈونيشيا كی ۳۳ رياستوں سے ۱۳۸۶ قراء شركت كر رہے ہیں اور یہ مقابلے ايك ہفتہ جاری رہیں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد میں ۳۱ ارب انڈونيشيائی روپے خرچ ہوں گے۔ان اخراجات كا بیڑا انڈونيشيا كی وزارت مذہبی امور نے اٹھايا ہے۔
262310
نظرات بینندگان
captcha