عنقريب لبنان كے مسلمان اور مسيحی رہنماؤں كی ايك نشست لبنان كے شہر بعبدا میں منعقد ہو گی

IQNA

12:18 - June 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1661623

عنقريب لبنان كے مسلمان اور مسيحی رہنماؤں كی ايك نشست لبنان كے شہر بعبدا میں منعقد ہو گی

بين الاقوامی گروپ: ۲۴ جون ۲۰۰۸ء كو لبنان كے صدر '' ميشل سليمان '' كی دعوت پر مسلمان اور مسيحی رہنماؤں كی ايك نشست مغربی لبنان كے شہر بعبدا میں منعقد ہو گی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے ''yalibnan'' سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ لبنان كے صدر كے دفتر سے بيانیہ جاری ہوا جس میں لبنان كے صدر سليمان ميشل نےاميد ظاہر كی كہ اس نشست كے بعد لبنان كے مختلف گروپوں میں امن و آتشی كی فضا قائم ہو جائے گی۔ اس بيانیے میں وضاحت كی گئی ہے كہ ميشل سليمان كا اس نشست كو منعقد كرنے كا مقصد لبنان كے مختلف گروہوں كے درميان دوستی اور احترام كی فضا ہموار كرنا ہے۔
262345
نظرات بینندگان
captcha