بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كے قم میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اس اجلاس میں جامعة مدرسين كے سربراہ نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آج كے دور حكومت اسلامی ،علماء كرام سے لاتعلق نہیں رہ سكتی اور علماء كرام بھی نظام اسلامی سے لاتعلق نہیں رہ سكتے۔ آيت اللہ محمد يزدی نے كہا كہ انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی كو تين دہائياں مكمل ہونے كو ہیں اور ا س دوران ہم نے بہت سی مشكلات كو حل كر ليا ہے۔ علماء كرام كو حكومت اسلامی میں پيش آنے والے سوالات كا جواب دينا چاہیے۔ آيت اللہ يزدی نے مزيد كہا كہ علماء كرام كو دنيائے اسلام كے تقاضوں كی طرف متوجہ رہنا چاہیے اور انھیں مختلف فقہی اور اجتماعی مسائل كا جواب دينا چاہیے۔ انھوں نے تاكيد كی كہ علماء كرام كو نظام اسلامی كے نفاذ میں اپنی ذمہ داری كو ادا كرنا چاہیے اور مسائل پر زيادہ توجہ دينی چاہیے۔
262567