انڈونيشيا میں اسلامی بينك كاری كا قانون پاس

IQNA

انڈونيشيا میں اسلامی بينك كاری كا قانون پاس

11:07 - June 23, 2008
خبر کا کوڈ: 1662559
بين الاقوامی گروپ: اسلامی بينكوں كا قانون گزشتہ روز دنيا كےسب بڑے اسلامی ملك انڈونيشيا میں پاس ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے اردن كے '' الغد'' روزنامہ كے حوالے سے كہا ہے كہ اس قانون كے ذريعہ مختلف تجارتی اداروں كو اسلامی قوانين كے تحت بينك كاری سہوليات فراہم كی جائیں گی۔ یہ قانون دنيا كے سب سے بڑے اسلامی ملك میں پاس ہو گيا ہے۔ انڈونيشيائی پارليمنٹ كی دس جماعتوں نے اس قانون كے حق میں اور دو جماعتوں نے اس كی مخالفت میں رائے دی ہے۔ پارليمنٹ كے ممبران نے توقع ظاہر كی ہے كہ اس قانون كے ذريعہ اسلامی بينك كاری كا نظام قديمی نظٓام كی جگہ لے لے گا۔ اس نئے قانون كےتحت انڈونيشيا كے علاوہ دوسرے ممالك كے افراد بھی وہاں سرمایہ كاری كر سكتے ہیں اور انڈونيشيا كے تجارتی بينك اسلامی بينكوں میں تبديل ہو سكتے ہیں۔ قانونی ماہرين كا كہنا ہے كہ اس قانون سے اسلامی سرمایہ كاری كے لیے نئی راہیں كھلنے كے امكانات پيدا ہو گئے ہیں۔
262514

نظرات بینندگان
captcha