صدر مملكت بيس قرآنی خدمت گزاروں كی قدر دانی كریں گے

IQNA

صدر مملكت بيس قرآنی خدمت گزاروں كی قدر دانی كریں گے

13:29 - June 24, 2008
خبر کا کوڈ: 1663217
قرآنی سرگرمياں گروپ: صدر مملكت ايك عظيم محفل میں ۲۰ قرآنی خادمين كی قدردانی كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق قرآنی خادمين كے حوالے سے یہ چودہویں تقريب صدارتی آڈیٹوريم میں منعقد كی جا رہی ہے جس كی ميزبانی ملك ايران میں قرآنی سرگرميوں كو عام كرنے والے ادارے نے اپنے ذمہ لی ہیں۔ اس تقريب میں صدر مملكت جناب محمود احمدی نژاد ، وزير ثقافت صفارہرندی، قرآنی سرگرميوں كو وسعت اور فروغ دينے والے ادارہ كے سربراہ خواجہ پپری اور ملك كی دوسری كئی مذہبی و ثقافتی شخصيات شريك ہوں گی۔ یہ تقريب ہر سال قرآن كريم كی عالمی نمائش كے موقع پر قرآنی خادمين كی قدردانی كی غرض سے منعقد كی جاتی ہے۔ اس سال بھی اسے قرآن كريم كی عالمی نمائش كے موقع پر ہی منعقد ہونا تھا ليكن صدر مملكت كی عدم موجودگی كے باعث اسے مؤخر كر ديا گيا ہے۔
264164
نظرات بینندگان
captcha