سعودی عرب كے شہر قطيف میں سعودی حكومت نے شيعہ خواتين سے مخصوص ايك دينی مدرسہ بند كر كے شيعہ دشمنی كا ثبوت ديا

IQNA

سعودی عرب كے شہر قطيف میں سعودی حكومت نے شيعہ خواتين سے مخصوص ايك دينی مدرسہ بند كر كے شيعہ دشمنی كا ثبوت ديا

11:42 - June 25, 2008
خبر کا کوڈ: 1663506
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كی سيكيورٹی فورسز نے شيعہ سرگرميوں كو روكنے كے سلسلے میں اس مرتبہ قطيف میں واقع شيعہ خواتين كا دينی مدرسہ بند كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے الراصد ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سعودی عرب میں وہابيت كی حامی سيكيورٹی فورسز نے قطيف میں شيعہ خواتين سے مخصوص ايك دينی مدرسہ بند كر ديا ہے۔ اس دينی مدرسہ كی ايك معلمہ نے اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ گزشتہ چند دنوں سے سعودی حكام كی طرف سے اس مدرسے میں اسلامی سرگرميوں كو روكنے كے پيغامات موصول ہو رہے تھے۔ آخر كار متعدد دھمكيوں كے بعد اس دينی ادارے كو بند كر ديا گيا ہے۔ ياد رہے كہ قطيف میں یہ دينی مدرسہ سعودی عرب كے فعال دينی اداروں میں سے تھا اور یہ مدرسہ '' غالب حماد '' كی نظارت میں كام كر رہا تھا۔ اس وقت تك اس مدرسے نے دوسو مسلمان خواتين كی تربيت كی ہے۔
264133
نظرات بینندگان
captcha