بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق رونمائی كی اس تقريب میں نمائندہ ولی فقیہ اور ادارہ اوقاف و امور خيریہ كے سرپرست حجت الاسلام والمسلمين '' حيدر مصلحی'' ادارہ اوقاف میں مركز ترجمہ قرآن كے انچارج حجت الاسلام والمسلمين '' محمد نقدی '' اسپانوی زبان میں قرآن مجيد كے مترجم '' جعفر گنزالس بورنز'' اور تركی زبان میں قرآن مجيد كے مترجم '' رسول اسماعيل زادہ دوزال'' شريك تھے۔ اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمين حيدر مصلحی نے حضرت فاطمة زہراء ﴿ع﴾ اور انقلاب اسلامی ايران كے بانی امام خمينی ﴿رح﴾كی ولادت كی مناسبت سے حاضرين كو تہنيت و تبريك پيش كرتےھوئے كہا كہ اسپانوی اور تركی زبان میں قرآن مجيد كا ترجمہ كرنے والے افراد كا شمار محققين میں ہوتا ہے۔ انھوں نے اپنے خطاب كے اختتام پر وزارت اوقاف و امور خيریہ كے زير نظر كام كرنے والے مركز ترجمہ ﴿كہ جو مختلف زبانوں میں قرآن مجيد كے ترجموں میں مصروف ہے﴾ كی خدمات كو سراہا۔ وزارت اوقاف میں مركز ترجمہ قرآن كے انچارج حجت الاسلام والمسلمين '' محمد نقدی'' نے اپنے خطاب میں كہا كہ انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی كے بعد غير مسلموں میں قرآن مجيد كو سمجھنے كے رجحان میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے اور اس انقلاب كے بعد قرآنی تعليمات سے آگاہی كے لیے دنيا مين بہت زيادہ جوش و ولولہ ديكھنے میں آيا ہے۔ جناب نقدی نے مزيد كہا كہ وزارت اوقاف كے زير نظر كام كرنے والے مركز ترجمہ قرآن نے اب تك انگريزی ، فرانسوی، چينی ، تركی استنبولی، تركی آذری اور اسپانوی زبانوں میں قرآن مجيد كے ترجمہ كا كام پائہ تكميل تك پہنچايا ہے اور دنيا كی ديگر زبانوں میں قرآن مجيد كا ترجمہ بھی آئندہ اس مركز كے پروگرام میں شامل ہے۔
264297