بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے '' iomient ejourt'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ علامہ محمد حسين فضل اللہ نے كہا مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اپنے اسلامی تشخص كو برقرار ركھتے ہوئے اس ملك كے سياسی قوانين كا احترام كریں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ہم فرانس میں مسلمانوں كی مشكلات سے آگاہ ہیں اوراسرائيل پوری كوشش كر رہا ہے كہ وہ اسلام اور مسلمانوں كے چہرے كو بگاڑ كر پيش كرے۔ علامہ فضل اللہ نےآخرمیں حكومت فرانس سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس ملك میں مقيم مسلمانوں كے مسائل پر توجہ دے اور اسلامی اقدار كا احترام كرے۔
266399