ہندوستان میں وحدت، محبت اور درگزر كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

ہندوستان میں وحدت، محبت اور درگزر كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

13:07 - July 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1665810
بين الاقوامی گروپ: ۳۰جون ۲۰۰۸ء كو ہندوستان كے دارالحكومت دہلی میں '' وحدت ،محبت اور درگزر'' كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا جس كا اہتمام ہندوستان كی علماء كونسل نے كيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے '' UPI'' سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيميناركے منتظم sami bubere نے بتايا كہ اس سيمينار میں ليبيا ، مصر، عراق، ہالينڈ، سوریہ، ايران ، بحرين اور ہندوستان كے دانشوروں نے شركت كی۔ اس سيمينار میں شركت كرنے والوں نے دہشت گردی سے مقابلے اور مسلمانوں كے حقوق كے احترام كی تاكيد كی۔ بمبئی میں مركز تحقيقات '' الحياة'' كے بانی '' مولانا سيد حسين مہدی الحسينی'' اور مصر كے دارالكتب كے سرپرست '' ايمان فواد سيد'' اس سيمينار كے مہمان خصوصی تھے۔
266866

نظرات بینندگان
captcha